نیا موسم 1 Comment / By anwer7star / November 9, 2013 خواب کا دروازہ کھلاہے اب ہم پھول ہیں بکھرے رنگ ناچتی خوشبوئیں ہمارے بدن پر اترچکی ہیں گلے میں نئے دن کی مالا ہے اور آنکھیں یوں روشن ہیں جیسے سورج سامنے ہو خوابو ں کی دہلیز پر اب کوئی سیا ہ موسم نہیں ہے
ab koi siyah mosam nahi aaey ga bhut achha likhty hain