بازیافت

نیا موسم

خواب کا دروازہ کھلاہے
اب ہم پھول ہیں
بکھرے رنگ
ناچتی خوشبوئیں
ہمارے بدن پر اترچکی ہیں
گلے میں نئے دن کی مالا ہے
اور آنکھیں یوں روشن ہیں
جیسے سورج سامنے ہو
خوابو ں کی دہلیز پر
اب کوئی سیا ہ موسم
نہیں ہے

1 thought on “نیا موسم”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.