آہ ۔ جنید جمشید، زندگی اللہ کی امانت ہے

جنید جمشد نے اپنے منفرد انداز گائیگی اور وائٹل سائین کی گروپ پرفارمنس کے ذریعے اپنی گلوکاری کو مقبول عام بنا دیا ،اس کے گائے ہوئے گیتوں نے  نوجوان نسل کومتاثر کرناشروع کردیا ۔اس نے بہت جلد شہرت کی بلندیوں کو چھو ا۔اس کی زندگی کی راتیں، جگمگاتی روشیوں ، چاہنے والوں کی آوازوں کے شور میں بسر ہو رہی تھی ، جبکہ دن کی ساری مسافت ، نیند کی وادی میں گم ہورہی تھِی۔ شوبز کی خوبصورت جگمگاتی دنیا میں کسی ایک اجنبی  لمحہ نے ، اس کو نیند سے بیدار کر دیا ۔ روشینوں اور آوازوں کے شور کے پیچھے چھپا اندھیر ہ اس کے سامنے آگیا، حقیقت بے نقاب ہوگئِ کہ یہ  زندگی جھوٹ اور بناوٹی ہے۔اس احساس زیاں نے اس کی زندگی کو یکسر بدل ڈالا۔ زندگی کی ڈگر پر اذان کی آواز اس کے لئے سنگ میل بن گئی۔احکامات خداوندی اور  سنت رسول ﷺ کی  پیروی اس کا مقصد حیات بن  گئی۔

                        جیند جمشید نے محسوس کرلیا کہ زندگی اللہ کی امانت ہے، اور زندگی کو اس کے فرمان کے مطابق بسر کرنا عین عبادت ہے۔ آسائش زندگی  اب اس کا متمع نظر   نہیں رہا۔ایک باشرع انسان موت سےکبھی نہیں گبھراتا ، موت تو صرف ابدی زندگی کے سفر کا دروازہ ہے- زندگی کا جو بھِی لمحہ اسے میسر آتا ہے ، وہ خوشی کا اظہار کرتا ہے کہ  اسے اپنے رب کو راضی کرنے کی ایک اورمہلت مل گئِ، یہ ہی اس کی سرمایہ کاری ہے ،جو اللہ کے حضور ، اسسکےسرخرو  ہونے کا باعث بنے گی۔

                        نواجونی کی عمر، رسم و رواج سے بغاوت کا نام ہے،اس عمر میں  پابندیاں ،زنجیروں کے بوجھ کی طرح محسوس ہوتی  ہے ۔اسےوقت اگر کوئی ان دیکھے خدا کے بتائے ہوئے سیدھےراستہ پر  چلنا چاہے تو اسکادل انکارپر مائل  رہتا ہے۔نفس کے ساتھ جاری اس جہاد میں ، کامیابی ہر کسی کا نصیب نہیں  ہوتی ۔

جیندجمشید  نے جاگتی  راتوں اور شوبز کی چمکتی  روشنیوں سے منہ موڑ کر ، طلوع سحر کی پہلی روشن کرن کو سلام کیا جو اللہ کے حکم پر   اپنےدن  کا آغاز کرتی ہے، موت کو گلے سے لگا کر ، شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے کا مرتبہ حاصل کرنے والے جنید جمشید نے ، ہماری آنکھوں کے پردوں پر جمے ہوئے اندھے جالوں کو صاف کردیا تاکہ حقیقی راستہ اسے نظر آسکے۔

                        زندگی  کے سکے کےدونوں طرف ڈھالی گئِ ، حق و باطل کی شبہیوں نے، مرکزی نقطے میں پہناں  ہو کر تمام باطل قوتوں سے انکار کردیا ۔۔۔ اب زندگی صرف اللہ  کی امانت ہے ۔

جیند جمشید نےتبلیع کےپر خار راستے پر چلنے کو اپنی زندگی کا چلن بنایا،  جو جہاد کا مترادف ہے،اس سفر میں دوستوں  سے زیادہ ،اسے دشمنوں کا سامنارہا ،اور تحفہ شہادت اسکی زندگی کی سب سے بڑی گواہی بن گیا۔

Spread the love

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top