بازیافت

گڑیا کی نیند

ایس نظروں سےتم مچھے دیکھتی ہو
کہ تم مجھے دوبارہ زندگی سے جوڑ دیتی ہون
یہ تمہارا کھیل ہے
مگر میں روز تمہارے ہاتھوں سے جوڑے جانا
پسند کر تا ہوں
اور پھر تم مسکرا دیتی ہو
تو خوشبا ہمیں گھیر لیتی ہے
تم سمدر کی طرح پرجوش ہو
مگر کنارے پر رکی رہتی ہو
اور میں چاھتا ہون
کہ تمہارے ساتھ دور تک بہتا چلا جاوں
پھر تم اپنے جسم کے مختلف خطورں پر
میرا نام لکھتی ہو
اور جیسے جیسے نئے ورق کھلتے چالاے جاتے ہیں
سانسوں میں ایک لذت تیرنے لکگتی ہے
اور تم میرے ہاتھوں میں
ایک اشارہ بن جاتی ہو
اور ایک نازک گڑیا کی طرح
اپنی آنکھیں بند کر کے
خوابوں کے بستر میں سو جاتی ہو

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.