ہولی كا تہوار رنگوں اور خوشیوں كا ملا جلا امتیاز هے، جس كے ساتھ رقص اور موسیقی كا رس ملاكر ہم غموں اور دكھوں كی چار دیواری سے باہر نكل جاتے ہیں ۔ہر طرف ناچتے رنگوں كی لكیروں كو اپنی سانسوں میں بھر کر، ہم امن اور خوشی كا نیا جغرافیه لكھتے ہیں، جهاں سرحدیں اور زبانیں بے معنی هوجاتی ہیں