اب بس بہت ہو چکا ۔۔۔۔
سجدہ گاہ کو لہولہاں کر دیا گیا
مسجد کی درودیوار پر
میرا جسم لہو کی صورت چسپاں ہے
فرش پر سجدہ ریز لاشیں ہی لاشیں ہیں
اور اسکولوں کی دیواروں کو پھلانگ کر آنے والے پردیسووں نے
معصوم بچوں کو قطاروں میں کھڑا کردیاہے
ان کے معصوم جسموں سے بہتا لہو
فرش پردریا کی صورت بہہ رہا ہے
اوران کےبیچ معصوم زندگیوں کی فریاد کرتی استانی کا شعلہ زدہ جسم
گیلی لکڑی کی طرح سلگ رہا ہے
خوف اور دہشت زدہ طالبعلوں کو ایک نیا سبق سیکھانے کےبعد
ان کی کتابوںسے معصوم زندگیوں کے سارے اگلےباب پھاڑ دیئے گئے
اب ہر طرف ، خون آلودہ جوتے، کتابیں اور قلم و دوات پڑی ہیں
ایک خاموش فضا دم توڑ رہی ہے
جن کی آخری سانسوںمیں خون کی بو رچی بسی ہے
ہماری فوج پربھی شب خوں مارا گیا
وہ ہمیشہ ان راستوں کےداخل ہوتے ہیں
جن پر صرف ہمارے دوست دستک دیتے ہیں
اعتماد اور اعتقاد کا خون ہو تا رہا
اب بس بہت ہو چکا ۔۔۔۔
حملہ آواروں کے باریش چہرے
کلمہ پڑتی آوازیں ۔۔۔۔۔۔۔ دھوکا ہیں
وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتے
ٹوٹے ہوئےآئینوں پر
ان کےاصل چہرے نقش ہیں
ہم نے ان ابلیسی چہروں کو پہچان لیا ہے
جو ہمیں خاک میں ملا دینا چاہتے ہیں
اور ان کی طاقت ہیں
ہمارے جیسےبے نام اور خاموش لوگ
اوران کی آوازوں میں شامل ہیں
ہمارے جھوٹے سیاستدانوں اور نام نہاد علما کے کھوکھلے نعرے
اور ان کی آنکھوں میں چھپی ہے ، دولت کی ہوس،
ہمارے اپنے گمراہ لوگ ۔۔۔۔
بازاروں میں چلتے پھرتے خوش نما چہروں اور نغموں کو شکار کر رہے ہیں
اس قوم کے وطن فروش ، لوگوں کے ہجوم میں چھپے ہوئے ہیں
مگر ان کی ابلیسی چہرے جلد بےنقاب ہوجائیں گے
کہ اب ہمیں اپنی نہیں ۔۔۔
ان ظالموں کی سربریدہ لاشیوں کے ڈھڑہچاہیے ہیں
تاکہ ہمارا وطن ہمیشہ کے لئے آزاد ہو جائے
اکمل نوید
http://www.anwer7star.com/