یوں لگتا ہے
ایک خواب تیزی سے گزرتا جا رہاہے
ہم ایک دوسرے کو کھو چکے ہیں
اور ہمارے درمیان فاصلے اتنے
گہرے ہیں
کہ کئی سورج اس میں
ڈوبتے اور ابھرتے ہیں
تم اپنا چہرہ کھو چکی ہو
میں کس طرح تم تک پہونچوں
کہ کٹی پتنگ کی طرح
میں اپنی سمت کھو چکا ہوں
یوں لگتا ہے
ایک خواب تیزی سے گزرتا جا رہا ہے