بازیافت

دوسرے کنار ے پر

وقت کے دوسرے کنارے پر کون ہے
میں لاپتا ہو چکا ہوں
وقت کے رتھ پر کوئی نہیں
چاند انگوٹھی میں جڑا ہوا ہے
شہ رگ کٹ چکی ہے
صرف سانپ کا زہر جاگ رہا ہے
نیلے ہونٹوں پر
پیاسے جسموں کی پکار ہے
وقت کے دوسرے کنارے پر کون پے
کیا میرا خدا
پھر میری تخلیق کر رہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.